First ODI, South Africa, England, pandemic test, player, Cape Town
05 دسمبر 2020 (08:36) 2020-12-05

کیپ ٹاؤں : جنوبی افریقا کے کھلاڑی کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر انگلینڈ کے ساتھ ون ڈے میچ ملتوی کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیریز کا پہلا میچ کیپ ٹاؤں میں شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل میزبان ٹیم کے کھلاڑی کا عالمی وبا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ملتوی کیا گیا۔

اب یہ میچ اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔ پہلا میچ ملتوی ہونے کے باعث اب تینوں میچز 6 ، 7 اور نو دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو وائٹ واش کیا تھا، سیریز میں تین صفر سے کامیابی نے انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون پوزیشن دلادی ہے۔

یاد رہے کہ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے 191 رنز اسکور کیے ، وان ڈرڈوسن نے 74 اور ڈوپلیسی نے 52 رنز بنائے ، جواب میں انگلش ٹیم صرف ایک وکٹ گنوا کر اٹھارویں اوور میں ہدف پورا کرنے میں کامیاب ہوئی۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کی جانب سے مالان نے 99 اور بٹلر 66 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، دونوں کھلاڑیوں نے 167 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔ شاندار کارکردگی پر مالان کو مین آف دی میچ اور سیریز دیا گیا۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کے خطرات کے پیش نظر کرکٹ میچ کے دوران عالمی وبا کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور جو کھلاڑی ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہا اُس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے عالمی وبا کی پہلی لہر کی تباہ کاریاں دیکھتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ایونٹ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔


ای پیپر