فواد چوہدری وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں: نہال ہاشمی
05 دسمبر 2019 (21:53) 2019-12-05

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں نہال ہاشمی نے کہا کہ  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی گزشتہ پانچ سال سے وزیراعظم بننے کی خواہش دل میں لے کر گھوم رہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی اپنی آستین میں بہت سانپ موجود ہیں۔شریف خاندان کیخلاف سازشیں ہو رہی ہیں جبکہ ان کیخلاف آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا ہے۔ 


ای پیپر