میکسیکو کے جوڑے کا ارطغرل سے متاثر ہو کر اسلام قبول
05 دسمبر 2019 (20:20) 2019-12-05

لاس اینجلس : میکسیکو کا جوڑا ترکی کے مشہور تاریخی ڈرامے ارطغرل میں اسلام سے متعلق دکھائے جانے والے حقائق سے متاثر ہوکر مسلمان ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو جوڑے نے ارطغرل میں عبدالرحمان ایلب کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل کی تقریر سن کر اسلامی تاریخ پڑھنے، ترکی کی ثقافت جاننے اور ڈرامہ ارطغرل کو دیکھنے کا موقع ملا اور اس دوران اللہ کی وحدانیت اور اس کے رسول کی حقانیت پر کامل یقین ہوگیا۔نو مسلم جوڑے نے لاس اینجلس میں مسلم امریکن سوسائٹی کے 22 ویں اجلاس میں اداکار جلال سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر اداکار نے نومسلم جوڑے کو اسپین اور انگریزی زبان کے ترجمے والے قرآن شریف کا تحفہ دیا جسے پاکر جوڑے کی خوشی دیدنی تھی۔ یاد رہے کہ یہ ڈراما سلطنت عثمانیہ کے اس عظیم شخصیت کے بارے میں ہے جو سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔


ای پیپر