امریکہ کی نئی پابندیاں خود پسندانہ ہیں: کیوبا
05 دسمبر 2019 (19:46) 2019-12-05

ہوانا: کیوبا کے صدر میگوئل دیاز کنیل نے امریکہ کی نئی پابندیوں کو ناانصافی اور خود پسندانہ قرار دیا ہے جن کے ذریعے اس وقت وینزویلا سے تیل فراہم کرنے والے جہازوں کو سزا دی جا رہی ہے۔

دیاز کنیل نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا ہے کہ وینزویلا سے کیوبا کیلئے تیل کی ترسیل پر 6 بحری جہازوں کی پابندیاں ٹرمپ کا دوبارہ حملہ ہے جو نا انصافی اور خود پسندانہ پابندیوں کیلئے کافی ہے۔ امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا کہ وہ 6 بحری جہازوں کو پابندیوں میں شامل کر رہا ہے جن میں سے 5 وینزویلا کے پرچم تلے اور1 پاناما کے پرچم تلے سمندر میں سفر کر رہا ہے۔

غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول کے دفترنے فہرست میں جن جہازوں کے خلاف کارروائی کی ہے وہ جزیر ے کے ساتھ کاروبار کرنے کی وجہ سے ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کیوبا پر وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو کی مدد کرنے کا الزام لگایا ہے جس کی حکومت بھی امریکی پابندیوں کے نشانے پر ہے۔


ای پیپر