حکومت نے قرضوں کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے: مصطفیٰ نواز کھوکھر
05 دسمبر 2019 (19:21) 2019-12-05

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت نے عالمی قرضوں اور مہنگائی کے تمام رکارڈ توڑ دئے، حکومت پہلے سال میں 10 عشاریہ 4 ارب ڈالرز کے قرضے لینے والی پاکستان کی پہلی حکومت بن گئی،جتنے قرضے کسی حکومت نے پانچ سال میں نہ لئے خان صاحب نے پہلے سال میں لے لئے،قرضے، مہنگائی اور ٹیکسز کی بھرمار کے بعد حکومت اب املاک بیچنے چلی ہے۔

اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت نے عالمی قرضوں اور مہنگائی کے تمام رکارڈ توڑ دئے، حکومت پہلے سال میں 10 عشاریہ 4 ارب ڈالرز کے قرضے لینے والی پاکستان کی پہلی حکومت بن گئی، مہنگائی 13 فیصد کی شرح سے 9 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،قرضہ لینے سے خودکشی کو ترجیح دینے کے دعویداروں نے سب کے سامنے جھولی پھیلا دی، جتنے قرضے کسی حکومت نے پانچ سال میں نہ لئے خان صاحب نے پہلے سال میں لے لئے۔

انہوں نے مزید کہا کہپیٹرول، بجلی، گیس ادویات، کی قیمتیں بڑھا کر لوگوں کی جیبیں خالی کی گئیں،اشیاء خور نوش کی قیمتوں اور ٹیکسز میں مسلسل اضافہ کیا گیا، ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے کہا کہ مہنگائی بیرونی قرضوں سے بچنے کیلئے کی جا رہی ہے،قرضے، مہنگائی اور ٹیکسز کی بھرمار کے بعد حکومت اب املاک بیچنے چلی ہے،نااہل حکمران تیس سال کا رونا رو کر ایک سال تک قوم کو دھوکہ دیتے رہے۔


ای پیپر