پاکستانیوں کو اپنا گھر دینا اولین ترجیح ہے: وزیر اعظم
05 دسمبر 2019 (18:56) 2019-12-05

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کہ تعمیرات کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے تعمیرات کے شعبے کے فروغ سے جہاں اس شعبے سے منسلک چالیس کے قریب بڑی صنعتوں کو فروغ ملے گا وہاں معاشی عمل تیز ہوگا اور نوجوانوں اور ہنر مندوں کو نوکریوں اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے کا فروغ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ تعمیرات کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ تعمیرات کے شعبے کے فروغ سے جہاں اس شعبے سے منسلک چالیس کے قریب بڑی صنعتوں کو فروغ ملے گا وہاں معاشی عمل تیز ہوگا اور نوجوانوں اور ہنر مندوں کو نوکریوں اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔، صوبائی حکومتیں تعمیرات کے شعبے سے متعلقہ صوبائی ٹیکسز کو ممکنہ حد تک کم کرنے پر غور کریں تاکہ تعمیرات کے شعبے کو فروغ ملے، ملک کے تمام بڑے شہروں کی ماسٹر پلاننگ کے از سر نو جائزہ لینے اور مرتب کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ شہری آبادی، شہروں کے پھیلاؤ اور ان میں سہولتوں کی فراہمی کی منظم و مربوط کیا جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک کے تمام بڑے شہروں کی ماسٹر پلاننگ کے از سر نو جائزہ لینے اور مرتب کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ شہری آبادی، شہروں کے پھیلاؤ اور ان میں سہولتوں کی فراہمی کی منظم و مربوط کیا جا سکے۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ملکیت میں موجود غیر استعمال شدہ زمینوں کو کم آمدنی والے افراد کے لئے ہاوسنگ کالونیاں بنانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شہروں کے قریب موجود زمینوں جہاں بجلی پانی،گیس و دیگر شہری سہولتوں کی فراہمی آسانی سے ممکن ہے ایسی زمینوں کو ہاؤسنگ منصوبے کے لئے برؤے کار لانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔  وزیرِ اعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ تعمیرات کے شعبے سے متعلقہ صوبائی ٹیکسز کو ممکنہ حد تک کم کرنے پر غور کیا جائے تاکہ تعمیرات کے شعبے کو فروغ ملے۔


ای پیپر