نواز شریف اور شہباز شریف کی واپسی میں تاخیر ہے: شیخ رشید
05 دسمبر 2019 (17:48) 2019-12-05

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نواز شریف کے ساتھ بطور ٹوکن گئے ہیں، جس دن شہباز شریف سچ بولیں گے ہ دن ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا،مجرم نواز شریف اگر باہر علاج کیلئے جا سکتے ہیں تو ملزم آصف زرداری کو بھی باہر علاج کرانے کا پورا حق حاصل ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل گاڑیوں کو تاریخی ہدف بتانا چاہتے، ابھی ہماری کوشش ہے کہ ریلوے کہ خسارے کو تین سال میں ختم کر دیں جبکہ آج رات سے ٹرین کے کرایوں میں دس فیصد کمی کر دی ہے۔پاکستان واحد ملک ہے جہاں مسافر ٹرینیں منافع میں جا رہی ہیں اور ایم ایل ون منصوبہ ایک تاریخی منصوبہ ثابت ہو گا جبکہ ایم ایل ون کے ساتھ ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا،1872کلو میٹر کا نیا ٹریک ہو گا اور راولپنڈی سے کراچی 8 گھنٹے کاسفر رہ جائے گا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میاں نواز شریف کے ساتھ شہباز شریف بطور ٹوکن گئے ہیں اور شہباز شریف جس دن سچ بولیں گے اس دن ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا، شہباز شریف کئی بار کہہ چکے ہیں کہ جس دن کرپشن ثابت ہو گی سیاست چھوڑ دیں گے لیکن وہ جب بھی لندن جاتے ہیں کوئی شگوفہا چھوڑ آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک طرف مطالبہ کیا جاتا ہے کہ شفاف الیکشن ہوں تو پھر کیوں یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ہمارا جج بھی ہو اور جب پارلیمنٹ کے فیصلے عدالتویں کرنے لگیں تو وہ دن بھی آئے گا کہ عدالتیں ہی پارلیمنٹ کا فیصلہ کریں گی اور جو نئے الیکشن کا مطالبہ کررہے ہیں وہ الیکشن کمیشن بنانے میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مجرم نواز شریف ملک سے باہر علاج کیلئے جا سکتے ہیں تو پھر ملزم آصف علی زرداری کو بھی پورا حق حاصل ہے کہ وہ اپنے علاج کیلئے بیرون ملک جا سکیں۔ چیئرمین سینیٹ کے لئے یہ ان ہاؤس تبدیلی نہیں لا سکے وہ وزیراعظم کیلئے ان ہاؤس تبدیلی کیسے لائیں گے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی واپسی میں تاخیر دیکھ رہا ہوں۔


ای پیپر