پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری 3 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع
کیپشن:   فائل فوٹو
05 دسمبر 2019 (14:32) 2019-12-05

جرمن نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے آخر تک پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری 3 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان کو بے مثال سرمایہ کاری ملی، غیرملکی سرمایہ کاروں نے صرف نومبر میں 64 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کے پاکستانی بانڈز خریدے، رواں مالی سال کے آخر تک پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری 3 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں دلچسپی کی وجہ بلند شرح سود ہے، پاکستان میں دلچسپی کی دوسری وجہ معاشی اصلاحات ہیں۔


ای پیپر