ابرار الحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تعیناتی پر حکم امتناع برقرار
کیپشن:   فائل فوٹو
05 دسمبر 2019 (13:02) 2019-12-05

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابرار الحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تعیناتی پر حکم امتناع برقرار رکھا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ ابرار الحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 12 دسمبر تک معطل رہے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیئرمین کی درخواست پر سماعت کی۔

وفاق نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت مانگ لی۔ کیس کی مزید سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے ابرار الحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کر کے سابق چیئرمین سعید الہی کو عہدے پر بحال کر رکھا ہے۔


ای پیپر