پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ 2020ء طے پا گیا
کیپشن:   فائل فوٹو
05 دسمبر 2019 (12:42) 2019-12-05

اسلام آباد: اگلے سال پاکستان کے 2 لاکھ شہری فریضہ حج ادا کریں گے۔ معاہدے پر وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اور سعودی ہم منصب نے دستخط کیے۔

اس حوالے سے نور الحق قادری نے بتایا کہ پاکستان کے کوٹے میں 20 ہزار حجاج کے اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ حج کوٹہ میں اضافہ سعودی حکام کی منظوری سے مشروط ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی حجاج کی شکایات کے ازالے کے لیے سعودی پاک جوائنٹ ورکنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی حجاج کے کھانے اور سفری سہولیات میں بہتری کو یقینی بنائے گی۔


ای پیپر