Source : Facebook

نیب نے وزیر اعظم عمران خان کی قریبی شخصیت کو طلب کر لیا
05 دسمبر 2018 (22:31) 2018-12-05

اسلام آباد: ن لیگ کی ایک اور اہم شخصیت کو کرپشن کے الزامات کا سامنا ،خواجہ محمد آصف پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے الزام لگا یا تھا کہ خواجہ آصف نے بطور وزیر پانی و بجلی قومی خزانے کو بے پناہ نقصان پہنچایا اس کے علاوہ اقامے کی آڑ میں منی لانڈرنگ اور کرپشن کے ریکارڈ توڑے ہیں ۔ نیب نے ان الزامات کی روشنی میں عثمان ڈار کو طلب کر لیا ہے ۔

نیب کی جانب سے عثمان ڈار کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ خواجہ آصف کی غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق ثبوت فراہم کئے جائیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کے لیے نیب سے رجوع کیا تھا۔ادھر نیب کے خط کے بعد عثمان ڈار نے نیب حکام کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی کرپشن، منی لانڈرنگ اور غیر ملکی فنڈگ کے ثبوت دوں گا۔عثمان ڈار نے دعوی کیا کہ خواجہ آصف نے بطور وزیر پانی و بجلی قومی خزانے کو بے پناہ نقصان پہنچایا، اس کے علاوہ خواجہ آصف نے اقامے کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی اور کرپشن کے ریکارڈ توڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف نے وفاقی وزیر ہوتے ہوئے غیر ملکی کمپنیوں میں ملازمت کی، ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی کرپشن کے چشم کشا حقائق نیب کے سامنے رکھوں گا۔


ای پیپر