Source : Facebook

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی اہم ملاقات
05 دسمبر 2018 (22:10) 2018-12-05

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے جس میں اہم سیکیورٹی اور افغان امن عمل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزیراعظم ہا ﺅس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ملک کی سلامتی اور فوج کے پیشہ ورانہ امور، دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز، داخلی و سرحدی سیسیکورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

دوسری طرف میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغان امن عمل میں تعاون بڑھانے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔


ای پیپر