Source : Facebook

شرجیل میمن نے غلطی کا اعتراف کر لیا
05 دسمبر 2018 (22:04) 2018-12-05

لاہور :پی ایس ایل سیزن 2میں سپاٹ فکسنگ نے کرکٹ پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس میں بڑے بڑے پلیئرز کے نام سامنے آئے تھے ،پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ میں اہم نام شرجیل میمن کا بھی تھا جنہیں پی سی بی نے ڈھائی سال معطلی سمیت 5سال کی پابندی لگائی تھی ،اب شرجیل میمن نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔

پی ایس ایل 2 کے آغاز پر سامنے آنے والے اسکینڈل میں شرجیل خان، خالد لطیف، شاہ زیب حسن اور محمد عرفان کے نام سامنے آئے تھے، پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل نے الزامات ثابت ہونے پر ان کو سزائیں سنائیں، کرکٹرز کی اپیلیں بھی مسترد ہوئیں، شرجیل خان پر ڈھائی سال معطلی سمیت 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

اوپنر نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کی تاہم اس میں بھی وہ کوئی رعایت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے، اب شرجیل خان نے پی سی بی کو لکھے گئے خط میں اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے، پابندی کی مدت ختم ہونے پر کرکٹ میں واپسی کے لیے انہیں پی سی بی کے زیر اہتمام بحالی پروگرام میں شرکت کرنا ہوگی۔


ای پیپر