Source : File Photo

قطری شہزادے کو بلوچستان کے جنوبی حصے کا ایک علاقہ الاٹ
05 دسمبر 2018 (21:14) 2018-12-05

کوئٹہ :شکار کے شوقین قطری شہزادوں کا شو ق ہی نرالا ہے جس کی ہر قیمت دینے کیلئے وہ تیا ر ہیں ،ایسا ہی کچھ بلوچستان میں بھی ہوا جہاں قطری شہزادے نے شکار کیلئے جنوبی حصہ کا ایک علاقہ ہی الاٹ کروا لیا ، قطری شہزادے نے ایک لاکھ ڈالر فیس جمع کر وا کر شکار کی باقاعدہ اجازت لی .

کنزرویٹرجنگلی حیات بلوچستان شریف الدین بلوچ کے مطابق ایک لاکھ ڈالرکی خطیررقم قطری شہزادے کی جانب سے ان کے نمائندے نے کوئٹہ کے ایک سرکاری بینک میں گذشتہ روز جمع کرائی۔کنزرویٹرجنگلی حیات کے مطابق قطری شہزادے کو دس روز کیلئے بلوچستان کے جنوبی حصے کاایک علاقہ الاٹ کیاگیاہے اور انہیں 10روزمیں 100تلوروں کے شکارکی اجازت ہوگی اور اگر 10روزکے بعد بھی شکار جاری رہاتو مہمان شخصیت کو ایک لاکھ ڈالرمزید جمع کراناہوں گے۔


ای پیپر