Source : Twitter

جرمن سفیر نے خیبر پختونخوا حکومت کا پول کھول دیا
05 دسمبر 2018 (18:43) 2018-12-05

پشاور :مارٹن کوبلر نے خیبر پختونخوا حکومت کا پول کھول دیا ،60لاکھ روپے کی کرپشن عوام کے سامنے لے آئے.

جرمن سفیر نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک تصویر شئیر کی جس میں جرمن حکومت کے تعاون سے ایک سڑک بنائی گئی جس کی لمبائی ایک کلو میٹر اور اس کی تہہ12انچ تھی اس سڑک کی تعمیر پر 40لاکھ روپے کی لاگت آئی لیکن اس کے مقابلے میں خیبر پختونخوا حکومت نے بھی ایک کلو میٹر طویل سڑک بنائی جس کے تہہ بھی صرف 6انچ تھی اس کی لاگت ایک کروڑ آئی ،ٹوئٹر پر انہوں نے سوال کیا کہ کیا کوئی بتائے گا ایسا کیوں ہے ؟

مارٹن کوبلر نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اردو اور انگریزی دونوں میں ٹوئٹ شیئر کروایا ،دیکھتے ہی دیکھتے یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔


ای پیپر