Source : Facebook

عمران مدینے جیسی ریاست کا منشور پیش کرنے والا پہلا حکمران ہے :مولا نا طارق جمیل
05 دسمبر 2018 (18:28) 2018-12-05

اسلام آباد :بڑھتی ہوئی آباد کے حوالے سے منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طار ق جمیل نے کہا کہ آباد ی میں اضافے کی بڑی وجہ غربت  اور معاشرتی دباﺅ ہے ،شادی کو ایک سال کا عرصہ گزر جائے تو میاں بیوی کو لوگ بچے کی پیدائش نہ ہونے کا طعنہ دیتے رہتے ہیں ۔

مولانا طارق جمیل کا وزیر اعظم عمران خان سے متعلق  کہنا تھا کہ یہ پہلا حکمران ہے کہ جس نے مدینے کی فلاحی ریاست کا منشور پیش کیا۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ آبادی سندھ، پنجاب اور پختونخوا کے دیہات میں رہنے والے کم پڑھے لکھے لوگ بڑھاتے ہیں جن تک علم پہنچا ہی نہیں لیکن سیمینار اسلام آباد میں ہو رہا ہے، اس پر ہال میں قہقہے سے گونج اُٹھا۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ انسان کا کام نیت کرنا ہے کامیابی اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے، پولیس پر جب تک سیاسی لوگوں کا تسلط رہے گا انصاف کا نظام مضبوط نہیں ہوسکتا۔


ای پیپر