فوٹو بشکریہ فیس بک

علیمہ خان کو این آر او وزیر اعظم عمران خان نے دیا :مریم اورنگزیب
05 دسمبر 2018 (18:06) 2018-12-05

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اور نگزیب نے مریم نواز کی خاموشی سے متعلق اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے حقائق واضح کر دئیے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کلثوم نواز کی بیٹی ہیں اور گھر میں سانحے کی وجہ سے صدمے میں ہیں اپنے والد کیساتھ احتساب کا سامنا کر رہی ہیں ۔

مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن سے متعلق بیان پر ردعمل بھی جہانگیر ترین دے رہے ہیں حکومت کو جہانگیر ترین صاحب حکم دیں گے تو وہ اساتذہ کے پاس جائے گی ، شہباز شریف کے طبی معائنے کیلئے جلد بورڈ بنا کر طبی معائنہ کرایا جائے، عمران خان نے این آراو اپنی باجی علیمہ کو دیا ہے۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیر تعلیم غائب ہیں، کہیں نظر نہیں آرہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈی چوک میں اساتذہ بیٹھے ہیں اور حکومتی وزیر ان کی نہیں سن رہے ،حکومت کو جہانگیر ترین صاحب حکم دیں گے تو وہ اساتذہ کے پاس جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز الیکشن سے قبل اپنے والد کے ساتھ سرگرم تھیں،وہ کلثوم نواز کی بیٹی ہیں اور گھر میں سانحے کی وجہ سے صدمے میں ہیںاور اپنے والد کے ساتھ احتساب کا سامنا کر رہی ہیں۔

ترجمان (ن )لیگ نے کہا کہ سودن کی کارکردگی اور حکومت کی نااہلی عوام کے سامنے ہے، نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ نیب پراسیکیوٹر کے استعفے سے سامنے آگیا۔ مریم اورنگزیب نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہباز شریف کے طبی معائنے کیلئے جلد بورڈ بنا کر طبی معائنہ کرایا جائے، عمران خان نے این آراو اپنی باجی علیمہ کو دیا ہے۔


ای پیپر