ثابت ہو گیا آج بھی انصاف کا بول بالا ہے: طاہر القادری
05 دسمبر 2018 (17:36) 2018-12-05

اسلام آباد : عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ دے کرمظلوموں کے چہروں پر خوشیاں لوٹا دی ہیں، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کا دوبارہ قیام کر کے ہمارے لئے امید کا چراغ جلا دیا ہے ، ثابت ہو گیا آج بھی انصاف کا بول بالا ہے ۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے انصاف کا بول بالا کر دیا، سپریم کورٹ نے پانچ رکنی لارجر بینج نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کے چہروں پر سپریم کورٹ نے خوشیاں لوٹادی ہیں، سپریم کورٹ نے دوبارہ جے آئی ٹی کا قیام کر کے ہمارے لئے امید کا چراغ جلا دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  سپریم کورٹ نے پیغام دیا ہے کہ ابھی پاکستان میں عدل و انصاف گھل نہیں ہوا ہے ، سپریم کورٹ کا دروازہ مسکینوں، یتیموں، انصاف کیلئے کھلا ہے ، میں پانچوں لارجر بینچ کے ججز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس بڑی دلچسپی اور محبت کے ساتھ سنا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری گفتگو کو بڑے اطمینان کے ساتھ سنا گیا ، گورنمنٹ پنجاب نے جے آئی ٹی کی یقین دہانی کرائی ہے ، یہ فیصلہ عدلیہ کا ہے ہم جے آئی ٹی بنانے پر حکومت کے شکرگزار ہیں۔


ای پیپر