فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

ایمرجنگ ایشیاء کپ کا آغاز کل سے ہو رہا ہے
05 دسمبر 2018 (16:05) 2018-12-05

کراچی: ایمرجنگ ایشیاء کپ کا آغاز کل سے ہورہا ہے گروپ بی کی چار ٹیموں نے آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں خوب پریکٹس کی۔

ایمرجنگ ایشیاء کپ 2018ء، آٹھ ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کی جنگ کل سے شروع ہوگی، گروپ بی کی چار ٹیمیں پاکستان، بنگلہ دیش، یو اے ای اور ہانگ کانگ کی ٹمیوں نے جم کر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کی۔

پریس کانفرنس کرتے قومی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ان کی نظریں ایونٹ کے فائنل پر جمعی ہوئی ہیں۔ انہوں نے پاکستان آنے اور نہ آنے والی ٹیموں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اپنی سلیکشن اور وکٹ کیپر کپتان سرفراز سے جڑی بات بھی کی۔

بنگلہ دیشی کپتان نورالحسن نے انتظامات کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا امید ہے آئندہ دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آئینگی۔ یو اے ای اور ہانگ کانگ کے کپتانوں نے کہا کہ ایونٹ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرینگے۔ دونوں کا کہنا تھا کہ انکا تعلق پاکستان سے ہے اسلیے یہاں کھیلنے کی خوشی ہے۔

ایونٹ کے پہلے روز پاکستان، ہانگ کانگ جبکہ بنگلہ دیش اور یو اے ای کی ٹیمیں مد مقابل ہو نگی۔ 7 دسمبر کو پاکستان اور یو اے ای جبکہ بنگلہ دیش کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہو گا۔ 9 دسمبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں جبکہ ہانگ کانگ اور یو اے کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔ تمام میچز سائوتھ اینڈ کلب اور نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائینگے۔


ای پیپر