فوٹو بشکریہ فیس بک

سعودی عرب اور قطر کے درمیان برف پگھلنے لگی
05 دسمبر 2018 (14:18) 2018-12-05

ریاض: سعودی عرب اور قطر کے درمیان دوریاں ختم ہونے لگیں۔ سعودی عرب نے خلیجی ممالک کے اجلاس میں قطر کو شرکت کی دعوت دیدی۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خلیجی ممالک کی تنظیم کے 9 دسمبر کو منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے قطر کے امیر کو باضابطہ طور پر دعوت نامہ بھیجا ہے۔ قطر نے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

خیال رہے گزشتہ ہفتے قطر نے ’اوپیک‘ سے اپنی 60 سالہ رفاقت کو ختم کر کے رکنیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ سعودی عرب کی جانب سے جی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے قطر کو مدعو کرنے کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دہشت گردی میں معاونت کے الزام میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت 7 عرب ممالک نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کر کے معاشی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔


ای پیپر