فوٹو بشکریہ فیس بک

آصف زرداری جب جیل جانے والے ہوتے ہیں تو سندھ کی پگڑی باندھ لیتے ہیں: شیخ رشید
05 دسمبر 2018 (13:44) 2018-12-05

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری جب جیل جانے والے ہوتے ہیں تو سندھ کی پگڑی باندھ لیتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ محکمے کے پیسے پاس نہیں ہیں جو آمدنی ہو رہی ہے اسی سے ریلوے چلا رہے ہیں۔ سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بولے کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں سڑک ملک کی معیشت چلاسکتی ہے، وہ عقل کے اندھے ہیں اسلیے اٹھارہ بیس ارب ڈالر سڑک پر لگا دیئے۔

پنڈی میں تجاوزات سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ آپ چاہتے ہیں پنڈی میں بھی کراچی والا حال ہو، روز لال حویلی جاسکتا ہوں تو مجھے راولپنڈی میں تجاوزات پر اعتراض نہیں، کوئی ووٹ دیتا ہے دے، جسے کھلی سڑک جانا ہے وہ اسلام آباد چلا جائے، پنڈی خوش ہے۔


ای پیپر