فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

فوربز نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو دنیا کی طاقتور ترین خاتون قرار دیدیا
05 دسمبر 2018 (11:44) 2018-12-05

نیویارک: امریکی جریدے فوربز نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو دنیا کی طاقتور ترین خاتون قرار دے دیا۔

جرمن چانسلر گزشتہ 8 سال سے دنیا کی طاقتور خاتون ہیں۔ فوربز فہرست میں برطانوی وزیر اعظم تھریسامے دوسرے اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹائن لیگارڈ کا تیسرا نمبر ہے۔ ملکہ الزبتھ کا 23واں اور ایونکا ٹرمپ کا 24 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم 29 ویں پوزیشن پر ہے۔

فہرست میں 2 مسلمان خواتین سعودی عرب کی رانیہ ناصر اور متحدہ عرب امارت کی راجا عیسی ال گورگ شامل ہیں۔ دنیا کی سو طاقتور خواتین میں کوئی بھی پاکستانی خاتون شامل نہیں ہیں۔


ای پیپر