فوٹو بشکریہ فیس بک

حکومت کا سگریٹ پر انوکھا
05 دسمبر 2018 (10:39) 2018-12-05

لاہور: نئے پاکستان میں انوکھا ٹیکس متعارف ہونے جا رہا ہے، تبدیلی سرکار نے سگریٹ پینے والوں پر "گناہ ٹیکس" لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس سے جمع شدہ آمدن شعبہ صحت پر خرچ کی جائے گی، حکومت فی سگریٹ پیکٹ پر 5 سے 15 روپے تک ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، گناہ ٹیکس لگنے سے سالانہ اربوں روپے اکٹھا ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب علماء کرام نے حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گناہ ٹیکس مسترد کردیا، معروف عالم دین مفتی نعیم کہتے ہیں گناہ ٹیکس لگانا حکومت کا انتہائی احمقانہ اقدام ہو گا۔ حکومت کو ٹیکس لگانے کا شوق ہے تو ضرور لگائے، لیکن شریعت کا مذاق ہر گز نہ بنائے، مذہبی اسکالر ابتسام الہیٰ ظہیر نے بھی گناہ ٹیکس کو شریعت کے خلاف قرار دیدیا۔


ای پیپر