فوٹو بشکریہ وائٹ ہاؤس ٹوئٹر

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کی جانب سے وزیراعظم کو خط بھیجے جانے کی تصدیق کردی
05 دسمبر 2018 (09:41) 2018-12-05

نیویارک: وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو خط بھیجے جانے کی تصدیق کردی۔

ترجمان نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق خط میں پاکستان سے افغان امن عمل کیلئے مکمل حمایت کی درخواست کی گئی۔ افغان مصالحت کیلئے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے تعاون پر زور دیا گیا۔

واضح کیا گیا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کی مدد پاک امریکا شراکت کیلئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ پاکستان میں صلاحیت ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر طالبان کے ٹھکانے نہ بننے دے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ کر طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی تھی۔


ای پیپر