فوٹو بشکریہ پاکستان ریلوے

محکمہ ریلوے نے مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا
05 دسمبر 2018 (09:15) 2018-12-05

اسلام آباد: محکمہ ریلوے نے مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔ کرائے میں اضافے کا اطلاق 7 دسمبر سے ہوگا۔

گرین لائن کا کراچی سے اسلام آباد کا کرایہ 540 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 880 روپے جبکہ قراقرم ایکسپریس کا کراچی سے لاہور کا کرایہ 170 روپے اضافے سے ایک ہزار 820 روپے ہو گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، شالیمار اور شاہ حسین ایکسپریس کے کرایوں میں 12 فیصد، خیبرمیل، عوامی اور علامہ اقبال ایکسپریس 13 فیصد، تیزگام و سکھر ایکسپریس 15 فیصد اور پاکستان ایکسپریس کے کرایوں میں 19 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔


ای پیپر