دنیا آنکھیں کھول کر کشمیریوں پر بھارتی مظالم دیکھے :صدر پاکستان
05 اگست 2020 (20:35) 2020-08-05

اسلام آباد:  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے قوم کا عزم دہراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

صدر پاکستان کا سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آج کا دن ہمارے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بھارت نے گزشتہ ایک سال سے کشمیریوں کے بنیادی حقوق کو پامال کیا ہوا ہے۔ ابھی تک کشمیری قیادت نظر بند ہے،ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بیمار ہسپتال بھی نہیں جا سکتے۔ گزشتہ ایک سال میں 13 ہزار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی معیشت کو بھی بہت بڑا نقصان ہوا۔ پچھلے ایک سال میں 7 لاکھ کشمیری بے روزگار ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کا اقدام فاشسٹ ہندوتوا کی عکاسی کرتا ہے۔ 24 اکتوبر 1947ء کو کشمیری عوام نے آزادی کا اعلان کیا تھا لیکن نہرو دور سے آج تک کشمیریوں پر شنکجہ کبھی کم نہیں ہوا۔ لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ بھارت نے صرف کشمیر کے مسلمانوں کے خلاف پیلٹ گن استعمال کیں،صدر مملکت نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ دنیا آنکھیں کھول کر کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کو دیکھے۔ وہاں بچے کے سامنے نانا کو مار دیا گیا۔ کیا دنیا کو یہ ظلم نظر نہیں آ رہا؟ یہ سراسر ظلم ہے۔ بچے کے نانا کی لاش پر پاؤں رکھ کر تصویریں اتروائی گئیں۔


ای پیپر