جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر کریکر حملہ 
05 اگست 2020 (19:35) 2020-08-05

کراچی : شہر قائد میں بھارتی مظالم کیخلاف یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں ہونے والے کریکر  حملےکےبعدزخمی کارکنوں کوہسپتال منتقل کردیا گیاہےجبکہ جماعت اسلامی کےقائدین نےریلی کودھرنےمیں تبدیل کردیاہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی ریلی گلشن اقبال کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ اچانک بیت المکرم مسجد کے سامنے موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے کریکر بم پھینکا اورفرارہوگئے،دھماکا ہوتے ہی دھواں پھیل گیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی مظالم کیخلاف یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی کی جانب سے نکالی گئی کشمیر ریلی میں گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب ہونے والے کریکر حملے کے فوری بعد  کے مناظر منظر عام پر آ گئے ہیں ، کریکر حملے میں آٹھ سے دس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،حملے کے بعد ریلی میں بھگدڑ مچ گئی ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی رینجرزاور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی،علاقے کو گھرے میں لے لیا اورریلی کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا،پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے کریکر پھینکا  اورفرار ہو گئے،دھماکا ہوتے ہی دھواں پھیل گیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔


ای پیپر