او آئی سی بھی کشمیریوں کے حقوق کیلئے میدان میں 
05 اگست 2020 (18:56) 2020-08-05

جدہ:اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی)کے انسانی حقوق کے مستقل کمشن نے  بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماورائے ہلاکتوں، جبری لاپتہ کرنے، تشدد اور غیرقانونی قیدوبند کے واقعات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم استحصال پر عالم اسلامی کی نمائندہ جماعت او آئی سی سے بھارت کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے محاصرے کے دن او آئی سی کا انسانی حقوق کمشن اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس مطالبے کی حمایت کرتا ہے   کہ بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خطرناک صورتحال کے ازالے کے لئے فوری کارروائی کی جائے جو 5 اگست 2019 سے مسلسل خراب تر ہورہی ہے۔

  او آئی سی کے  انسانی حقوق کمشن نے  اقوام متحدہ کے ماہرین کی جانب سے بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماورائے ہلاکتوں، جبری لاپتہ کرنے، تشدد اور غیرقانونی قیدوبند کے واقعات کی تحقیقات کرانے کی بھی حمایت کی ہے۔


ای پیپر