file photo

اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا نہیں کیا: صدرمملکت
05 اگست 2020 (11:13) 2020-08-05

اسلام آباد: یوم استحصال پر پیغام میں صدرمملکت اور وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر دنیا خاموش ہے لیکن پاکستان پوری طاقت سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ کشمیری حق خود ارادیت کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ بھارت کو ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا نہیں کیا جس سے مایوسی ہوئی، بھارت میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔ وہاں کی حکومت اپنی تاریخ خود مسخ کر رہی ہے۔

ہمیشہ کشمیریوں کا سفیر بنا رہوں گا، وزیراعظم کا یوم استحصال کے حوالے سے ٹویٹ، عمران خان نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں سے متعلق اپنے عزم پر قائم ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کا بھارتی اقدام کشمیریوں سے انکی شناخت چھیننے کا مذموم طریقہ ہے۔ نریندر مودی کو کہتا ہوں ریاست جموں و کشمیر تمہارے لئے تر نوالہ ثابت نہیں ہو گی۔

یوم استحصال پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پیغام میں کہا کہ بھارت کے ظلم و ستم کی وجہ سے کشمیری لاک ڈاؤن کی زندگی گزار رہے ہیں۔ کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر بے حسی عالمی برادری کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے۔


ای پیپر