شاہ محمود قریشی کا مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط
05 اگست 2019 (23:29) 2019-08-05

اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا ،خط میں لکھا گیا ہے کہ بھارت کالے قانون کے تحت نہتے اوربے گناہ کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی طر ف سے مقبوضہ وادی میںجاری دہشتگردی رکوانے کیلئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ دیا ،خط میں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال اور خطے کے امن و امان سے متعلق بتایا گیا ،بھارت کالے قانون کے تحت نہتے اور بے گناہ کشمیر یوں پر جبر و تشدد کر رہا ہے ،بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے متعدد کشمیری شہید ہو چکے ہیں ۔

شاہ محمود قریشی نے خط میںلکھا کہ بھارت ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کر رہا ہے ،بھارتی فوج کی طرف سے ایل او سی پر بھاری گولہ باری کی جار ہی ہے جس سے معصوم شہری شہید ہو ئے ہیں،بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

خط کے متن میں کہا گیا اقوام متحدہ بھارت کی طرف سے کی جانے والی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔


ای پیپر