مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھیں گے :ترک صدر
05 اگست 2019 (21:36) 2019-08-05

اسلام آباد :مقبوضہ وادی کشمیر کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظراور خطے کے امن و امان کو سامنے رکھتے ہوئے عمران خان نے مہاتیر محمد کے بعد ترک رجب صدر طیب اردوان کو بھی فون کر دیا ۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان سفارتی محاذ پر خود میدان میںآگئے اور انہوں نے اسلامی ممالک کے سربراہوں سے رابطہ کر کے بھارتی ہٹ دھرمی اور کشمیریوں کیخلاف گھناﺅنی سازش سے بھی آگاہ کیا ۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس موقع پر کہا ہم پاکستان کی سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھیں گے ،انہوں نے وادی کشمیر کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا ۔

ترک صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ مقبوضہ کشمیر کے حوالےسے بھارتی فیصلہ کے علاقائی امن و سیکیورٹی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔


ای پیپر