بابا رام دیو بھی کشمیریوں کے حق میں نکل پڑے
05 اگست 2019 (20:02) 2019-08-05

نئی دہلی : بابا رام دیو نے کشمیر کے معاملہ پر کہا کہ آزادی کے بعد سے جس کا انتظار تھا اب وہ ہونے والا ہے، ملک کے اتحاد کیلئے ضروری ہے کہ دفعہ 370 کو ختم کیا جائے ۔

جموں و کشمیر میں مسلسل خراب ہو رہے حالات کے پیش نظر حکومت نے ایڈوائزری جاری کرکے وادی سے سبھی کو نکل جانے کیلئے کہا ہے ، جس کی وجہ سے دفعہ 370 اور رام مندر کی تعمیر جیسے معاملات پر بابا رام دیو کا بڑا بیان سامنے آیا ہے ۔ بابا رام دیو نے کشمیر کے معاملہ پر کہا کہ آزادی کے بعد سے جس کا انتظار تھا اب وہ ہونے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اتحاد کیلئے ضروری ہے کہ دفعہ 370 کو ختم کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اس دفعہ کو ختم کرنے کی ہمیشہ وہ حمایت کرتے رہیں گے ۔ بابا رام دیو نے کہا کہ جلد ہی جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹنے والا ہے ۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے اتحاد کیلئے یہ ضروری بھی ہے کہ ملک میں ایک آئین ، ایک جھنڈا اور ایک ہی ایجنڈہ ہو ۔ ساتھ ہی ساتھ کہا کہ کشمیر میں ملک کی بے عزتی کرنے والوں کو ملک چھوڑنا ہی ہوگا ۔وہیں پروگرام میں پہنچنے پر بابا رام دیو کا شاندار استقبال کیا گیا ۔

پروگرام میں بابا رام دیو کے ساتھ گورنر بے بی رانی موریہ اور وزیر ہرک سنگھ راوت بھی موجود تھے ۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔


ای پیپر