مودی نےکشمیر میں مزید 8ہزا ر فوجی پہنچا دئیے
05 اگست 2019 (19:21) 2019-08-05

سری نگر : مودی نے خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر مقبوضہ وادی میں مزید 8ہزار فوجیوں کی نفری پہنچا دی ۔

تفصیلات کے مطابق خون کی ہولی کھیلنے والے مودی نے کشمیر یوں پر مظالم کی ایک نئی تاریخ رقم قائم کر دی ،آرٹیکل 370کو ختم کرنے کے بعد وادی میں کرفیو لگا دیا گیا ،بگڑتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت نے پہلے سے موجود 38ہزار فوجیوں کے علاوہ 8ہزار مزید فوجی مقبوضہ کشمیر پہنچا دئیے ۔

دوسری طرف پاکستان نے بھارت کے اس ظالمانہ روئیے کی پوری دنیا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ہر محاذ پر اپنے کشمیر یوں کی سیاسی ،سفارتی ،اور اخلاقی حمایت کرتا رہے گا ۔

پاکستان نے بھارت پر واضح کیا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم نہیں کی جا سکتی ،کشمیر متنازعہ علاقہ ہے جسے بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا جا تا ہے ۔


ای پیپر