مسئلہ کشمیر کی بدلتی صورتحال پر عمران خا ن کا مہاتیر محمد کو فون
05 اگست 2019 (18:52) 2019-08-05

اسلام آباد : کشمیر کے بدلتے حالات پر وزیر اعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کو ٹیلی فون کر کے بھارت کی طرف سے کیے جانے والے حالیہ بدترین مظالم سے آگاہ کیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیلی کا بھارتی اعلان سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت کا یہ غیر قانونی اقدام خطے کے امن و سلامتی کو تباہ کردے گا، عمران خان نے اپنے ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کو ٹیلی فون کرکے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام ایٹمی صلاحیت کے حامل ہمسائیوں کے درمیان تعلقات مزید خراب کرے گا،اس موقع پر مہاتیر محمد نے کہا کہ ملائشیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے اور اس صورتحال سے باخبر رہے گا۔


ای پیپر