فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ صورتحال، اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت سے تحمل کی اپیل
05 اگست 2019 (14:27) 2019-08-05

نیویارک: مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی کشیدگی پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت سے تحمل کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل یو این نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت اور پاکستان میں عالمی ادارے کے فوجی مبصرگروپ نے مشاہدہ کیا ہے اور حالیہ دنوں میں کنٹرول لائن پر فوجی سرگرمیوں میں اضافے کے بارے میں رپورٹ کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈیوجیرک کا کہنا تھا کہ قوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کو جنوری1949 میں تعینات کیا گیا تھا جس کا مقصد متنازعہ علاقے جموں و کشمیر میں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کرنا ہے۔

پاکستان نے مبصرگروپ کو کنٹرول لائن پر نگرانی کی اجازت دی تاہم بھارت نے ایسا نہیں کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک حالات کو خراب ہونے سے روکیں اور کنٹرول لائن پر بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔


ای پیپر