فوٹو بشکریہ فیس بک

کشمیر کی صورتحال پر بلاول نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا
05 اگست 2019 (13:13) 2019-08-05

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور ایل او سی پر بھارتی فوج کی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو زردری نے کشمیر میں بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرنے پر صدر مملکت سے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا، اپنے ٹوئیٹ میں بلاول بھٹو نے کہا انتہا پسند بھارتی سرکار کے ارادے کھل کر سامنے آ گئے ہیں، مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال پر فوری پارلیمنٹ کا اجلاس بلایا جائے۔


ای پیپر