فوٹو بشکریہ فیس بک

امریکا میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں، منافرت پر مبنی واقعات کو روکنا ہوگا: ٹرمپ
05 اگست 2019 (11:15) 2019-08-05

نیویارک: امریکا میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دو ٹوک موقف سامنے آگیا۔ واضح کیا کہ امریکا میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں، منافرت پر مبنی واقعات کو روکنا ہوگا۔

امریکی صدر کا بیان ٹیکساس اور اوہائیو میں فائرنگ کے واقعات میں 29 افراد کے ہلاک اور 52 زخمی ہونے کے بعد آیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 6 کا تعلق میکسیکو سے ہے، پہلے ٹیکساس اور پھر اوہائیو میں فائرنگ، ایک جگہ 20 تو دوسری جگہ 9 افراد جان سے گئے جبکہ ہسپتالوں میں 52 زخمی پڑے ہیں۔

امریکا میں اسلحہ رکھنے کے آئینی حق پر پھر سوال اٹھایا جانے لگا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تو تفتیشی نظام پر سوالیہ نشان لگا دیا، کہتے ہیں یہاں ایسا کئی برسوں سے ہوتا چلا آرہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو ذہنی مریض بنا دیا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے، امریکا میں منافرت پر مبنی واقعات کو روکنا ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکا میں ہر سال فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، دہشت گرد سفید فام ہو تو انتظامیہ کی جانب سے اسے ذہنی مریض قرار دے دینا معمول ہے۔


ای پیپر