نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، ویرات کوہلی نے سٹیو سمتھ سے پہلی پوزیشن چھین لی

05 اگست 2018 (16:50)

دبئی: کرکٹ کی عالمی تنظیم (آئی سی سی ) نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ کے بعد درجہ بندی جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارتی کپتان نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے اور اس درجہ بندی کے مطابق ویرات کوہلی نے ون ڈے کے بعد ٹیسٹ میں بھی تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔

آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ دوسرے اور انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ کا تیسرا نمبر ہے۔ سٹیوسمتھ 32 مہینے بیٹمسینوں کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہے ہیں لیکن انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ویرات کوہلی نے 149 اور 51 رنز کی اننگز کھیل کر ان سے یہ پوزیشن چھین لی۔ آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بیٹسمین شامل نہیں ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک روز میچز میں بھی پہلی پوزیشن پر برا جمان ہیں۔

 

مزیدخبریں