فوٹوبشکریہ فیس بک

عمران خان کو کل وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا جائے گا
05 اگست 2018 (14:33) 2018-08-05

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو باضابطہ وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کیلئے تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں واضح اکثریت کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت سازی کے لیے مصروف ہے اور اس سلسلے میں اسے آزاد امیدواروں سمیت ایم کیوایم اور (ق) لیگ کی حمایت بھی مل چکی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی کی کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل بنی گالہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں تمام منتخب ارکان کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت گئی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کل کے اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کا باضابطہ امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 125 ہوگئی ہے جب کہ وزیراعظم کے لیے اتحادیوں، خواتین اور اقلیتوں کے ساتھ تحریک انصاف کا نمبر 174 تک جا پہنچا ہے جو اپوزیشن سے زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی حمایت کے بعد نمبر گیم 177 تک پہنچ جائے گا۔


ای پیپر