فوٹوبشکریہ فیس بک

محکمہ موسمیات نے کل سے موسلا دھار بارش کی خوشخبری سنا دی
05 اگست 2018 (12:57) 2018-08-05

لاہور: گرمی سے ستائی عوام کیلئے محکمہ موسمیات نے کل سے موسلا دھار بارش کی خوشخبری سنا دی۔

اب ہو گی گرمی کی چھٹی، گھنگھور گھٹا آئے گی اور حبس کو اڑا لے جائے گی۔ موسم کا حال سنانے والوں نے پیر سے بدھ موسلادھار بارش کی نوید سنا دی۔

لاہور اور گوجرانوالہ میں کہیں کہیں آج بھی بادل برس سکتے ہیں، کراچی میں تیز ہوا چل رہی ہے اور رات تک بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔ جبکہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔


ای پیپر