فوٹوبشکریہ فیس بک

ریکارڈ برابر کرنے پر شاہد آفریدی نے کرس گیل کو بڑا چیلنج دیدیا
05 اگست 2018 (12:15) 2018-08-05

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کرس گیل کو اپنا انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ چھکے476 لگانے کا ریکارڈ برابر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر بڑا چیلنج دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بلے باز کرس گیل نے بنگلہ دیش کے خلاف ایک روز میچز کی سیریز میں شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ 476 چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ ریکارڈ برابر کرنے کے بعد کرس گیل کا کہنا تھا کہ شاہد اور میرا زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر ہوگیا ہے اور اب اس کے بعد میں مزید کوئی چھکا نہیں لگاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم زیادہ چھکے لگانے والے، انٹرٹینر ہیں اور آفریدی کے ساتھ بڑے ریکارڈ میں شریک ہونا بہت اچھا ہے لہٰذا بوم بوم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ریکارڈ محفوظ ہے۔

اس کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اس ریکارڈ کے ٹوٹنے پر پریشان نہیں ہوں کیوں کہ دنیا کے بہترین کھلاڑی نے ریکارڈ برابر کیا ہے جو کہ اس کا بہترین حقدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ایک دن ہم دونوں سنگل وکٹ کھیلیں گے اور پھر دیکھیں گے کہ کون زیادہ چھکے لگاتا ہے اور اس گیم کا اصول یہ ہوگا کہ اس میں کوئی آؤٹ نہیں ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز نے شاہد آفریدی کے چیلنج کا کوئی جواب نہیں دیا ہے لیکن ان کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔


ای پیپر