فوٹوبشکریہ فیس بک

پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے طارق دریشک انتقال کر گئے
05 اگست 2018 (11:55) 2018-08-05

راجن: پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے طارق دریشک انتقال کر گئے، ان کو برین ہیمرج ہوا تھا۔

طارق دریشک کے انتقال کے باعث تخت لاہور پر قبضہ جمانے کیلئے کوشاں تحریک انصاف کی ایک سیٹ کم ہو گئی۔

اہل خانہ نے طبی امداد کیلئے ملتان کے سٹی ہسپتال منتقل کیا تھا۔ ڈاکٹروں نے سرتوڑ کوشش کی لیکن فرشتہ اجل کے سامنے ایک نہ چلی۔

طارق دریشک کی میت راجن پور منتقل کر دی گئی ۔ نماز جنازہ کا اعلان سہ پہر تک کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ طارق دریشک راجن پور پی پی 296 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے ۔

 

 

 

 

 


ای پیپر