فوٹوبشکریہ فیس بک

کوہاٹ میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم سے 18 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
05 اگست 2018 (11:28) 2018-08-05

کوہاٹ میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم سے 18 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 58 افراد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثہ رات گئے انڈس ہائی وے پر پیش آیا۔ مسافر بس سوات سے کراچی جارہی تھی۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال کوہاٹ میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق، جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے پاک فوج کے جوانوں نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا، آئل ٹینکر کے نیچے سے بھی 2 افراد کو نکالا گیا۔ بدقسمت بس بونیر سے کراچی جارہی تھی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر