فوٹوبشکریہ فیس بک

نیشنل گارڈ کی تقریب میں خطاب کے دوران وینزویلا کے صدر پر ڈرون دھماکوں سے حملہ
05 اگست 2018 (10:50) 2018-08-05

کاراکس: نیشنل گارڈ کی تقریب میں خطاب کے دوران وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو پر ڈرون دھماکوں سے حملہ کیا گیا جس میں وہ بال بال بچ گئے تاہم 7 نیشنل گارڈ مارے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر نکولس میڈورو نیشنل گارڈ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران دھماکا خیز مواد سے بھرے کئی ڈرون سے دھماکے کیے گئے جس میں صدر نکولس بال بال بچ گئے تاہم 7 نیشنل گارڈ مارے گئے۔

وینزویلا کے صدر نے ڈرون دھماکوں اور خود پر قاتلانہ حملوں کا الزام امریکا، کولمبیا اور اپنے ملک کی دائیں بازوں کی جماعت پر لگایا ہے۔ وینزویلا کے وزیر اطلاعات نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے اس وقت کیے گئے جب صدر نکولس تقریب سے خطاب کر رہے تھے، اس دوران دھماکا خیز مواد سے بھرے کئی ڈرون دھماکے سے پھٹے۔

صدر نکولس نے قوم سے خطاب میں کہا کہ حملے کی مالی مدد کرنے والے اور کئی منصوبہ ساز فلوریڈا میں رہتے ہیں۔ صدرنکولس نے بتایا کہ اڑتی ہوئی چیز ان کے سامنے پھٹی، ابتدا میں انہیں لگا کہ تقریب میں شاید کوئی تکنیکی خرابی ہوگئی لیکن اسی دوران دوسرا دھماکہ ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف پرتشدد کارروائیاں مسلسل ناکام ہوتی رہیں گی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر