معروف نغمہ نگار سعید گیلانی انتقال کرگئے
05 اپریل 2021 (21:22) 2021-04-05

لاہور ، معروف شاعر سعید گیلانی انتقال کرگئے ۔ وہ شوگر اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ ان کی عمر 80 برس تھی ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلموں میں سینکٹروں سپر ہٹ نغموں کے خالق سعید گیلانی کا اصل نام سید احمد شاہ گیلانی تھا ۔ 

شاعر اور نغمہ نگار سعید گیلانی 1941 میں پشاور میں پیدا ہوئے ۔

شاعر اور نغمہ نگار سعید گیلانی کی مادری زبان ہند کو تھی لیکن انہوں نے اردو اور پنجابی زبان  میں شاعر ی کی۔  ان کے گیت فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے ۔

انہوں نے کیرئیر میں 160 سے زائد اردو اور پنجابی فلموں کے لئے گیت لکھے ۔ ان کے لکھے گیتوں کو  ملکہ ترنم نورجہاں ، مہدی حسن ، رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ، اخلاق احمد سمیت متعدد گلوکاروں نے  اپنی آواز دی ۔ 

سعید گیلانی کے مشہور  گیتوں میں ، وہ آگیا میرا سانوریا ، میں نے ڈھونڈا تجھے باغوں میں بہاروں میں ،سونا نہ چاندی نہ کوئی محل ،کیہہ دم دا بھروسہ یار دم آوے نہ آوے اور دیگر شامل ہیں ۔ 


ای پیپر