instagram,Twitter,Social Media,Facebook
05 اپریل 2021 (16:05) 2021-04-05

لاہور :معروف سوشل میڈیا پلیٹ فورم انسٹا گرام نے صارفین کو ہیکر ز سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صارفین ڈی ایم میں کسی بھی غیر معمولی پیغامات سے محتاط رہیں ،غیر ضروری پیغامات کو اوپن مت کریں ۔

تفصیلات کے مطابق  دنیا بھر میں ہیکرز کی جانب سے صارفین کو جعلی کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے پیغامات موصول ہوتے  ہیں انھیں کلک کرنے پر صارفین  کے اکاؤنٹ کی  لاگ ان تفصیلات چوری کر لی جاتی ہیں ۔

  یہ پیغام انسٹاگرام کاپی رائٹ ہیلپ سینٹر کی طرف سے لگتا ہے لیکن  انسٹاگرام کی جانب سے  ان پیغامات کی تردید کرتے ہوئے صارفین کو محتاط رہنے کا کہا گیا ہے ۔

  سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام  انتظامیہ نے صارفین کو ڈی ایم میں کسی بھی غیرمعمولی پیغامات سے محتاط رہنے کا اعلان کر دیا ۔

واضح رہے اس وقت دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد انسٹاگرام کا استعمال کرتی ہے ،جس میں معروف سیاسی ،سماجی اور کاروباری شخصیات کے اکائونٹ بھی موجود ہیں ،چند روز قبل انسٹا گرام سے متعلق یہ انکشاف بھی ہوا کہ پولیس نے سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکیوں کے ایسے گروپ کا پتا چلایا ہے جو انھیں خودکشی کرنے پر آمادہ کرتے ہیں،جنوبی انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی 12 سے 16 برس کی تقریباً 12 لڑکیاں ایک انسٹاگرام چیٹ گروپ کا حصہ تھیں جس کے نام کا مطلب خود کشی کرنا ہے۔


ای پیپر