امریکہ میں ایک روز میں کورونا سے 1480 افراد ہلاک
05 اپریل 2020 (01:14) 2020-04-05

نیویارک:امریکا میں کورونا وائرس کے باعث ایک ہی روز میں 1480 افراد ہلاک ہو گئے جو اب امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

تفصیلات کےمطابق صرف ریاست نیویارک میں 700 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جہاں اموات کی تعداد ساڑھے 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ امریکا میں مسلسل تیسرے روز ایک ہزار سے زائدا موات کیبعد ٹرمپ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گھر سے نکلنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا۔امریکی انتظامیہ کی جانب سے منہ کو ڈھاپنے کے لیے لوگوں کو کپڑے کا ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا نے کورونا وائرس کے خاموشی سے پھیلاؤ سے متعلق جاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ کورونا کے عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے سے پہلے 34 لاکھ افراد امریکا آئے۔یہ افراد دسمبر، جنوری اور فروری میں امریکا آئے، سفری پابندی سے قبل صرف چین سے ہی 7 لاکھ 50 ہزار افراد امریکا آئے۔


ای پیپر