شہباز شریف یہ سیاست کا وقت نہیں : شیخ رشید
05 اپریل 2020 (01:07) 2020-04-05

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لاک ڈاون سے متعلق پاک فوج اور حکومت کی رائے مختلف نہیں اور ہم لاک ڈان کے حکومتی فیصلے کے پابند ہیں‘ملک میں سازش کی جا رہی ہے، کچھ عناصر ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے، صوبوں میں تفریق نہیں کرنی چاہیے

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس جیسے چیلنج کا سامنا ہے، ہمیں پاکستان اور قوم کو بچانا ہے، یہ وقت جنگ عظیم سے بھی سخت ہے، اس پر سیاست نہ کی جائے، حادثات اور امتحانات سے ہی لیڈرشپ کا پتا چلتا ہے، اپوزیشن کی رائے نقطہ چینی کے مترادف ہے، قوم دیکھ رہی ہے کہ ان کا کیا رویہ ہے، شہباز شریف کو کہتا ہوں کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ، لیپ ٹاپ کے آگے بیٹھ کر تنقید نہ کی جائے سب اپنا اپنا حصہ ڈالیں، میں تمام لوگوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں، ناراض دوستوں کو صلاح کی دعوت دیتا ہوں، آئیں ہم ملک کر بحران سے ملک کو نکالیں پاکستان ریلوے میں کوئی ملازم کورونا کا شکار نہیں ہوا، دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا کا اثر کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ  14 اپریل تک ملک میں کورونا کے اثرات واضح ہوجائیں گے، لاک ڈاون سے متعلق پاک فوج اور حکومت کی رائے مختلف نہیں ، ہم لاک ڈان کے حکومتی فیصلے کے پابند ہیں، 15 تاریخ سے وزیراعظم کی اجازت سے ریلوے کی فریٹ شروع کریں گے، ٹرینوں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ چلائیں گے، ہمیں ایک ارب 20 کروڑ ہر ہفتے نقصان ہو رہا ہے، ٹرینیں چلانے کیلئے لوگوں کا اصرار اور مجبوریاں ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو کہتا ہوں کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ، لیپ ٹاپ کے آگے بیٹھ کر تنقید نہ کی جائے سب اپنا اپنا حصہ ڈالیں، میں تمام لوگوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہوں، ناراض دوستوں کو صلاح کی دعوت دیتا ہوں، آئیں ہم ملک کر بحران سے ملک کو نکالیں‘ بھارت کے 52 لوگ سڑکوں پر مرگئے، کیونکہ وہ لوگ پیدل چل پڑے تھے، ہم نے آخری 2 روز میں 40 ٹرینوں سے ایک لاکھ 65 ہزار مسافروں کو منتقل کیا، ٹرینیں نہ چلاتے تو گھروں کو نہ جانے والے مسافر آج لوگ ایڑھیاں رگڑ رہے ہوتے۔


ای پیپر