ڈاکٹرز اورطبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینگے: فردوس عاشق اعوان
05 اپریل 2020 (01:06) 2020-04-05

لاہور: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دے گی‘ کورونا کے خلاف جنگ توپوں سے نہیں جذبے سے لڑی جانی ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹ لائن پر کا م کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے کوئی بھی حکومت 22کروڑ عوام کے گھروں تک راشن نہیں پہنچا سکتی ۔مہلک وباپر قابو پانے کے لیے معاشی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس وقت کورونا وائرس کے خلاف لڑنا ہو گا، ملک کو مشکل حالات سے نکالنے میں مخیر حضرات نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا ہے۔کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پولیس صف اول میں کھڑے ہیں۔ علاج کرنا ڈاکٹرز ، طبی عملے کا کام ہے اورعوام کا کام احتیاط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم جلد کورونا وائرس کو شکست دیدیں گے، کورونا کے خلاف جنگ اجتماعی کوششوں اور جذبے سے جیتیں گے عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں‘ کورونا کی وبا نے ترقی یافتہ ملکوں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمارا مقابلہ کورونا کے ساتھ سا تھ بھوک سے بھی ہے وزیر اعظم نے تعمیراتی کام کو انڈسٹری کا درجہ دیا ہے‘ ہمیں لاک ڈاون بھی کرنا اور معاشی لائحہ عمل بھی طے کرنا ہے، تعمیراتی شعبے کیلئے پیکج کا مقصد معیشت کا پہیہ جاری رکھنا ہے۔


ای پیپر