آرمی چیف کی امریکہ نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے اہم ملاقات
کیپشن:   Image Source : Twitter سورس:   
05 اپریل 2019 (19:32) 2019-04-05

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پرغورکیاگیا۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

ملاقات جی ایچ کیوہیڈکوارٹرزمیں ہوئی،ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پرغورکیاگیا ۔ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت پربھی غورکیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زلمے خلیل زادنے امن عمل کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔


ای پیپر